بینک اسلامی اور سی ڈی سی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

بینک اسلامی اور سی ڈی سی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

  



لاہور(پ ر)بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب 4 نومبر 2019ء کو سی ڈی سی ہاؤس، شارع فیصل کراچی میں منعقد ہوئی جس کے تحت دونوں اداروں نے بینک اسلامی کیش مینجمنٹ سروسز کے ذریعے سی ڈی سی کے موثر پے منٹ میکنزم (ای پی ایم) کے نفاذ کے لئے انتظامات کئے ہیں۔ بینک اسلامی سی ڈی سی کی ای پی ایم خدمات نافذ کرنے والا پہلا اسلامی بینک ہے۔ تقریب میں بینک اسلامی کے سی ای او و صدر سید عامر علی اور سی ڈی سی کے سی ای او بدیع الدین اکبر سمیت دونوں اداروں کے اہم افسران موجود تھے۔ اسلامی بینکنگ اور مصنوعات بنیادی طور پر اس بحث کا حصہ تھیں، صدر و سی ای او بینک اسلامی سید عامر علی نے بینک کی جدید مصنوعات اورخدمات بالخصوص”بینک اسلامی کی ون ٹچ بینکنگ“ کے بارے میں روشنی ڈالی۔ انہوں نے ای پے منٹس ادائیگیوں کے طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن یعنی ”Efficient Payment Mechanism“ کے لئے سی ڈی سی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر اس تجویز سے ادائیگیوں کے سلسلے میں کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب سی ڈی سی کے سی ای او بدیع الدین اکبر نے ”ادائیگی کے موثر طریقہ کار“ پر عمل درآمد کرنے والے پہلے شریعہ کمپلائنٹ بینک ہونے پر بینک اسلامی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے باہمی کاروباری تعلقات کے لئے بینک اسلامی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

 جس سے سی ڈی سی کی جانب سے ASSET MANAGEMENT COMPANIES (AMC) کی ادائیگیوں کے حوالے سے قدر میں اضافہ ہوگا۔ 

مزید : کامرس