امریکی افسران کے 5 رکنی وفدکی ڈی جی ایل ڈی اے سے ملاقات

      امریکی افسران کے 5 رکنی وفدکی ڈی جی ایل ڈی اے سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے بتایا ہے کہ لاہور کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینے اور شہریوں کی مستقبل کی ضرویات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاہور کے نئے ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے ابتدائی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زرعی مقاصد کے لئے درکار اراضی کو بچانے کے لئے کیثر المنزلہ رہائشی عمارتوں کی حوصلہ افزائی کی جار ہی ہے اور اس مقصد کے لئے نئے تعمیراتی قواعد منظور کر لئے گئے ہیں۔شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے والی غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جا رہی ہے۔ وہ ملاقات کے لئے آنے والے امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف اوورسیز بلڈنگ آپریشنز اور امریکی قونصل جنرل لاہور کے ارکان کے پانچ رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر چیف میٹر وپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی‘ چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود‘ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی فہد انیس اور ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز کامران پرویز بھی موجود تھے۔ وفد کے ارکان کو لاہور کے شہریوں کی رہائشی ضروریات پوری کرنے اور شہر کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے شہر میں 58رہائشی سکیمیں بنا چکا ہے جبکہ 218پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی منظوری دینے کے بعد ان کے ریگولیٹر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کا فیز ون 13ہزار کنال پر بنایا جا رہا ہے اور فائل مالکان کو پلاٹ دینے کے لئے قرعہ اندازی 30نومبر کو کی جا رہی ہے۔

٭٭٭٭
فوٹو کیپشن:ایل ڈ ی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم ملاقات کے لئے آنے والے امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف اوورسیز بلڈنگ آپریشنزکے وفد سے بات چیت کر رہے ہیں

مزید :

کامرس -