خام روئی کی درآمدات میں 40.21 فیصد کمی

خام روئی کی درآمدات میں 40.21 فیصد کمی

  



اسلام آباد(یواین پی)خام روئی کی درآمدات میں ستمبر 2019ء کے دوران 40.21 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق ستمبر 2019ء میں خام روئی کی درآمدات 3.8 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ اگست 2019ء کے دوران خام روئی کی درآمدات کا حجم 6.3 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح اگست 2019ء کے مقابلے میں ستمبر 2019ء کے دوران خام روئی کی ملکی درآمدات میں 2.5 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس