ڈیسکون کی 53ویں سالانہ پی ایس ایس ٹی کنونشن میں شرکت

 ڈیسکون کی 53ویں سالانہ پی ایس ایس ٹی کنونشن میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ڈیسکون مینو فیکچرنگ اور ای پی سی ڈویژن نے 53ویں سالانہ پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجیز(پی ایس ایس ٹی) کنونشن میں حصہ لیا۔اس کنونشن کا انعقاد 22تا23اکتوبر پی سی ہوٹل لاہور میں کیا گیا۔پی ایس ایس ٹی چینی سے متعلق صنعت پر مشتمل پیشہ وار افراد کی نمائندہ باڈی ہے جو کہ شوگر ملز،متعلقہ صنعتوں،تجارتی تنظیموں اور تحقیقاتی انسٹی ٹیوشنز میں کام کررہے ہیں۔پی ایس ایس ٹی  اس شعبے کے ماہرین اور سپلائرز پارٹنرز کو ایک جگہ لانے میں فعال رہا ہے تا کہ معلومات کے تبادلے کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب جدید ٹیکنالوجیز اور آلات سے متعلق آگاہی میں اضافہ کیا جاسکے۔اس کنونشن نے مختلف کمپنیوں کو اپنی مصنوعات و سروسز پور ٹ فولیو کی نمائش کا بہترین موقع فراہم کیا،ڈیسکون نے اس نمائش میں بطور نمائش کنندہ شرکت کی اور بوائلر و دیگر مینو فیکچرنگ آلات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شوگر انڈسٹری کیلئے کئی برسوں سے لگائے گئے متعدد منصوبوں کے تجربے کے ساتھ کو جنریشن پلانٹ کیلئے اپنی ای پی سی خدمات کے حوالے سے بھی اپنی مہارت کا اظہار کیا۔

مزید :

کامرس -