کراچی،گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی،گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے میانوالی کالونی میں گھر سے تشدد زدہ ہوئی ہے ۔ پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ و منشیات سمیت مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میانوالی کالونی میں گھرسے ایک مرد کی تشددزدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔لاش کی شناخت 35 سالہ شاہ زمان ولد احمد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ادھرگلشن معمار میں پولیس نے منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ ملزمان میں محمد علی فرید اور حمید شامل ہیں، پولیس نے بتایاکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، منشیات، مسروقہ موبائل اور موٹر سائکل برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب شاہراہ فیصل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا، ملزمان 70 سے زائد اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان میں صابر اور شاکر شامل ہیں۔ ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔