اگر حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہونا کوئی معیوب بات نہیں : مصطفی کمال

اگر حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہونا کوئی معیوب بات نہیں : مصطفی کمال

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ اگر کوئی حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہونا کوئی معیوب بات نہیں ہے، عمران خان سے گزارش ہے کہ سختی کم کریں،بدھ کواحتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاکہ مولانا پھنسے والے سیاست دان نہیں ہیں وہ اپنے کارڈز کھیل رہے ہیں،مولانا نے ایک بڑا مجمع جمع کیا ہے وہ بند گلی میں نہیں پھنسے ہیں،مجھے احساس کیا ہے جس طرح وزیر اعظم نے مولانا کی ذات پر حملہ کیا،اس طرح کی باتیں کرناوزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہوناکوئی معیوب بات نہیں ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کو آئینی ترمیم کی ضرورت ہے اگر آئینی اختیارات سے متعلق مارچ ہوتا تو ہم بھی شرکت کرتے، دنیا بھر میں انتخابات ہوتے ہیں میڈ ٹرم الیکشن ہوتے ہیں،حالانکہ بھارت میں بھی الیکشن ہوتے ہیں لیکن دندھالی کا شور نہیں ہوتا،پی پی اور ن لیگ دو جماعتوں نے الکیٹرول ریفارمز نہیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی،وفاقی اور لوکل گورنمنٹ کچرا اٹھانے میں ناکام ہوچکی ہے،پیپلز پارٹی کو زیب نہیں دیتا کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر گلہ پھاڑ پھاڑ کر تقریریں کریں،اگر اپوزیشن حکومت کو ہٹانے میں سنجیدہ ہے تو اسمبلیوں سے استعفی دے دیں،ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے 50ہزار کا کام اب 5لاکھ روپے ہوتا ہے،عمران خان سے گزارش ہے کہ سختی کم کریں تاکہ کرپشن کا ریٹ کم ہوسکے،الیکشن کمیشن کے دو ارکان کا تقرر نہ ہوسکا کیونکہ اپوزیشن اور حکومت ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں، دوسری جانب 45لاش پڑی ہیں اور ریلوے منسٹر سیاسی بیان دے کر حکومت بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر