چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے لیگل فریم ورک لازمی ہے،اے سی سی اے
کراچی (اکنامک رپورٹر) پیشہ ور اکاو¿نٹنٹس کی تنظیم ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاو¿نٹنٹس(اے سی سی اے)نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ سوال اٹھایاگیا ہے کہ کیا پاکستان میں کاروباری ادارے اور پالیسی ساز چھوٹے کاروباری اداروں کی کارکردگی پر سمجھوتہ کر رہے ہیں؟ یہ رپورٹ ’ کاروباری اداروں کی کامیابی میں مدد کے لیے لیگل فریم ورک کی تیاری (Building the Legal Framework to Help Business Succeed)‘ کے نام سے جاری کی گئی ہے۔خواہ بہت زیادہ واقفیت یا پھرآگاہی کی کمی کی صورت میں ،ہم کامیابی کے فارمولے کے لیے ایک اہم نقطہ کو نظر انداز کر رہے ہیں - یعنی وہ قانونی شکل و صورت جس میں کاروباری ادارے کام کرتے ہیں - اور یہ خطرناک ہے۔اس رپورٹ میں حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک ایساقانونی ڈھانچہ تیار کرے جس کی مدد سے تمام کاروباری ادارے دستیاب میکانزم کے تحت کام کرسکیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس رپورٹ میں چار اہم عناصر کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن پر انٹریپرینیورز اور پالیسی سازوں کو لازماً غور کرنا چاہیے۔ان چار اہم عناصر میں سے پہلا عنصر نتائج کا حصول ہے۔مختلف کاروباری اداروں کے لیے کامیابی کے مختلف معنی ہو سکتے ہیں۔ کاروباری ادارہ قائم کرنے والے شخص کے اہداف مالی تحفظ سے لے کر ’معاشرے کو لوٹانے تک‘کچھ بھی ہو سکتے ہیں اور اسی طرح کچھ انٹریپرینیو رز چاہتے ہوں گے کہ ان کی کامیابی کی پیمائش سماجی اور ماحولی اہداف کی بنیاد پر کی جائے اور اسی سے ساتھ مالی منافع کو بھی دیکھا جائے۔دوسر ا اہم عنصر کاروبار میں سرمایہ کاری ہے۔اس بات سے قطع نظر کہ مالکا ن کے حتمی اہداف کیا ہیں، ہر کاروباری ادارے کو سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے اور بعض اوقات اس سے زیادہ کی ضرورت ہو تی ہے جو کاروبار شروع کرنے والوں نے اس مقصد کے لیے پس انداز کر رکھا ہو۔ سرمائے میں اضافہ کیسے کیا جائے اور کس شکل میں کیا جائے ، اس کے معاشرے پر وسیع تر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ٹیکنالوجی نتائج کے حصول کا طریقہ تبدیل کر سکتی ہے چنانچہ ریگولیٹرز کو چاہیے کہ وہ لازماً نئے اسٹرکچرز اختیار کریں۔تیسرا اہم عنصر قانونی اوصاف اور قواعد و ضوابط ہیں۔ایک کاروبار کے قانونی اوصاف کا تعین یہ ہے کہ کاروبار اپنے مالک سے الگ حیثیت رکھتا ہے یا نہیں۔ کاروباری فیصلے کون کرتا ہے اور غلط معاملات کا ذمہ دار کون ہوگا اور کس طرح۔ کاروباری دنیا یہ اہم معاملات ہیں کہ کون خریدتا ہے، کون بیچتا ہے یا عمل درآمدکرتا ہے۔ فریم ورک کے لیے ضروری ہے کہ وہ مو¿ثر، عمدہ کاکردگی کا حامل اور قابل اعتبار ہو۔چوتھا اہم عنصرانتظامی تقاضے ہیں۔ اکثرخواہشمند انٹریپرینیو رز کاروبار شروع کرنے میں سہولت ، رجسٹریشن کے جھمیلوں اور اسی طرح کے دیگر معاملات کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔ایڈوائزرز اور موجودہ کاروباری مالکان کا ذہن طویل المیعاد اخراجات ، سالانہ فائلنگ اور رپورٹنگ کے تقاضوں میں الجھا رہتا ہے۔