حکمرانوں نے آصف زرداری کی زندگی کو داو¿ پر لگادیا ہے ،نوید بھٹی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے انتقام کی آگ میں جلتے ہوئے سابق صدر کی زندگی کو داو¿ پر لگادیا ہے ۔آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری عمرن نیازی پر عائد ہوگی ۔سابق صدر کو فوری طور پر علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔بدھ کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ناکردہ گناہوں کی پاداش میں جیل میں ڈال دیا گیا ہے اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات بھی چھین لی گئی ہیں جو بنیادی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عمران نیازی کا طرز حکمرانی آمرانہ دور سے بھی بدتر ہے ۔آصف زرداری کی بگڑتی ہوئی صحت پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں سمیت کروڑوں عوام کو تشویش لاحق ہے لیکن سلیکٹڈ حکمرانوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی ہے اور اپنے انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور پر ایک روپے کی کرپشن کا الزا م بھی ثابت نہیں ہوسکا ہے لیکن اس کے باوجود ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔عمران نیازی اتنے ہی ظلم کریں جتنا وہ کل برداشت کرسکیں ۔نوید بھٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے ۔وفاقی حکومت فوری طور پر آصف علی زرداری کی طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے اور اس بورڈ کی مشاورت سے ان کی علاج کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں ۔اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری عمران نیازی پر عائد ہوگی ۔