اساتذہ پر لاٹھی چارج اور تشدد افسوسناک ہے ، حافظ نعیم الرحمن 

 اساتذہ پر لاٹھی چارج اور تشدد افسوسناک ہے ، حافظ نعیم الرحمن 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس پر سر کاری کالجز کے مردو خواتین پروفیسرزولیکچرارز پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ احتجاج کرنے والے پروفیسرزو لیکچرارز کے مسائل جلد حل کیے جائیں اور ان کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں ۔ گرفتار کیے گئے تمام مردو خواتین پروفیسرزو لیکچرارزکو فی الفور رہا کیا جائے اوران کے ٹائم اسکیل پروموشن اور دیگر مسائل کا دیر پا اور پائیدار حل نکالا جائے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سرکاری کالجز کے پروفیسرزو لیکچرارز جن میں خواتین بھی شامل ہیں احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے اور پولیس تشدد کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیئے ۔ کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے میں اساتذہ کے ساتھ روا رکھا جانے والا یہ رویہ اور سلوک کسی طرح بھی قابل قبول قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ وزیر اعلیٰ پولیس تشدد کا بھی نوٹس لیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر