بچے پر بدترین تشدد،پولیس نے سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا

    بچے پر بدترین تشدد،پولیس نے سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کلفٹن شاہ رسول کالونی میں سوتیلے باپ نے 11ماہ کے بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ماڈل تھانہ کلفٹن نے شکایت ملتے ہی کارروائی کی اور ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا نے ابتدائی تفتیش کے بعد ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بچے کی والدہ کے مطابق6ماہ قبل دوسری شادی ہوئی تھی اور سوتیلا باپ فواد بچے کو والدہ کی غیرموجودگی میں تشدد کا نشانہ بناتا۔انہوں نے بتایا کہ بچے کی والدہ کے مطابق3تاریخ کوبچے پر زیادہ تشدد کیا گیا جس سے معصوم بچے کے کان سے خون بہنے لگا۔اے ایس پی کے مطابق11 ماہ کے احمد کی کمر اور جسم کے مخلتف حصوں پر چوٹوں کے نشان ہیں اور تشدد سے بچے کی آنکھ میں خون بھی جم گیا ہے۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے بتایا کہ ملزم فواد کو گرفتار کر کے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر