ایمریٹس کا پاکستانی مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

  ایمریٹس کا پاکستانی مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

  



کراچی(پ ر) ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے نئے مقامات اور اپنے پسندیدہ جگہوں کے سفر کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں اپنے عالمی روٹ نیٹ ورک پر خصوصی کرائے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ ان خصوصی کرایوں کی 18 نومبر 2019 تک بکنگ کرواکر 12 نومبر سے 2019 سے لیکر 30 ستمبر 2020 کے درمیان سفر کیا جاسکتا ہے۔ خصوصی کرایوں کے ساتھ مسافر دبئی سمیت ایمریٹس کے نیٹ ورک میں شامل 150 سے زائد شہروں کے سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اکانومی کلاس کے مسافر نیویارک کے لئے 1002 امریکی ڈالرز، بوسٹن کے لئے 936 امریکی ڈالرز، ٹورنٹو کے لئے 1167 امریکی ڈالرز، لندن ہیتھرو کے لئے 807 امریکی ڈالرز، فرینکفرٹ کے لئے 658 امریکی ڈالرز، جوہانسبرگ کے لئے 665 امریکی ڈالرز، کوالا لمپور کے لئے 462 امریکی ڈالرز اور سڈنی کے لئے ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہونے والے ریٹرن ٹکٹ خرید سکیں گے۔بزنس کلاس کے مسافر نیویارک کے لئے 2787 امریکی ڈالرز، بوسٹن کے لئے 2787 امریکی ڈالرز، ٹورنٹو کے لئے 3641 امریکی ڈالرز، لندن ہیتھرو کے لئے 2856 امریکی ڈالرز، فرینکفرٹ کے لئے 2347 امریکی ڈالرز، جوہانسبرگ کے لئے 2230 امریکی ڈالرز، کوالالمپور کے لئے 1607 امریکی ڈالرز اور سڈنی کے لئے 2939 امریکی ڈالرز سے شروع ہونے والے ریٹرن ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ایمریٹس نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے مزید مقامات کے ساتھ خصوصی فرسٹ کلاس کرایوں کا بھی اعلان کیا تاکہ انہیں بہترین پرتعیش انداز سے فضائی سفر سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔ ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا، "فرسٹ کلاس کے کرایوں میں 15 فیصد جبکہ بزنس کلاس اور اکانومی کلاس میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔ دنیا کی صف اول کی ایئرلائن پاکستانی مسافروں کے لئے بہتر انداز سے سفر کا موقع فراہم کر رہی ہے اور یہ ان کی رقم کا بہترین استعمال ہے۔" ایئرلائن کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ممبران بکنگ کے لئے کیش اور اسکائی وارڈز مائلز کو استعمال کرکے بکنگ کرسکتے ہیں جس سے ان کے ٹکٹوں کی قیمت میں مزید کمی آسکتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر