ترقی پانے والے ملازمین کو آئی جی سندھ کی مبارکباد

ترقی پانے والے ملازمین کو آئی جی سندھ کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کراچی پولیس کے تحت مختلف عہدوں پر ترقی پانے والے 4750پولیس افسران/جوانوں /منسٹریل اسٹاف کومبارکبادکا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بڑی تعدادمیں اندرون ایک سال میرٹ پرترقیاں محکمہ پولیس سندھ میں شفافیت اور غیرجانبداری کی ایک روشن مثال اور تاریخ بن گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کا تمام ترسہرا وقتاً فوقتاًجاری رہنما ہدایات پر عمل درآمداوران سنجیدہ کاوشوں /شب وروز محنت کوجاتا ہے جو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ اسٹیبلشمنٹ،ڈی ئی جی اسٹیبلشمنٹ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور انکی ٹیمز نے محکمانہ ترقی کے اس عمل کو انتہائی شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیئے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی کا یہ عمل ملازمت کے دورانئے، مدت اورسینیارٹی لسٹ کے تناظر میں ایک تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال29اکتوبر تک اگلے عہدوں پر ترقی پانیوالے4750 میں 25 ایس پیز،1 اے آئی جی لیگل،104ڈی ایس پیز،2فارنزک ڈی ایس پیز، 3پی ڈی ایس پیز،379 انسپکٹرز،622سب انسپکٹرز،1261اے ایس آئیز، 1742ہیڈکانسٹیبلز جبکہ منسٹریل اسٹاف کے407سینئرکلرکس،161اسسٹنٹس اور42 آفس سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں۔