نوازشریف کے باہر جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،محمد زبیر

نوازشریف کے باہر جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،محمد زبیر

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق گورنرسندھ اور مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنما محمدزبیر نے کہاہے کہ نوازشریف کے باہر جانے کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،سروسز اسپتال میں اچھی دیکھ بھال کی گئی، شریف میڈیکل سٹی میں زیادہ کمفرٹ ہوں گے، اس لیے وہاں جانا چاہتے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے باہر جانے کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ وہ اس وقت باہر کے لئے سفر کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہیں۔آزادی مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا ن لیگ اپنے لائحہ عمل کے تحت آزادی مارچ میں شامل ہوئی، جے یو آئی کی حمایت جلسے کی حد تک تھی اس میں شرکت کی، دھرنے کا فیصلہ جے یوآئی کا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر