آئی ٹیل پاکستان اور ایئرلنک کمیونی کیشنز کے درمیان معاہدے پر دستخط

آئی ٹیل پاکستان اور ایئرلنک کمیونی کیشنز کے درمیان معاہدے پر دستخط

  



کراچی(پ ر)آئی ٹیل پاکستان اور ایئر لنک کمیونی کیشنز لمیٹڈ کے درمیان معاہدے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ،جس میں آئی ٹیل کے سی ای او ذیشان یوسف اور ایئرلنک کمیونی کیشنز کے سی ای او مظفر ایچ پراچہ نے معاہدے پر دستخط کیے ۔آئی ٹیل ایک گلوبل موبائل برانڈ ہے جو دنیا کے مختلف خطوں بالخصوص افریقہ ،ساو¿تھ ایشیااور ساو¿تھ ایسٹ ایشیا میں مقبول و معروف ہے ۔آئی ٹیل کے افریقہ اور ایسٹ ایشیا میں تین مینوفیکچرنگ سینٹرز قائم ہیں ۔آئی ٹیل نے اپنے صارفین کی ضروریات اور پسند کومدنظر رکھتے ہوئے ریسرچ بیسڈ پراڈکٹس متعارف کروائیں جن میں سافٹ ویئر ،ہارڈ ویئر اور اسپیشلٹیز کا خاص خیال رکھا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر