بحیرہ عرب میں بننے والا ماہا طوفان کمزورہوگیا، محکمہ موسمیات

  بحیرہ عرب میں بننے والا ماہا طوفان کمزورہوگیا، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ماہا طوفان کمزور پڑ رہا ہے، سائیکلون کمزور ہونے کے بعد بھارتی گجرات کی جانب بڑھے گا۔تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ماہا مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، ماہا طوفان کراچی سے 557 کلومیٹر دور ہے، ماہا طوفان کمزور پڑ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون آج شام مزید کمزور پڑجائے گا، سائیکلون کمزور ہونے کے بعد بھارتی گجرات کی جانب بڑھے گا۔طوفان ماہا 6 اور 7 نومبر کے درمیان بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو 6 نومبرتک کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے کے حواسے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔