بھتہ خوری کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

  بھتہ خوری کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم کامران خان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے سزا کم کردی۔ عدالت نے ملزم کی سزا 13 سال سے کم کرکے 5 سال کردی۔ پولیس کے مطابق مجرم کو تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مجرم نے فضل ربی نامی تاجر سے ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کو 13 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر