پاکستانی مندوب منیراکرم نے سیکرٹری جنرل کو سفارتی اسناد پیش کردیں

پاکستانی مندوب منیراکرم نے سیکرٹری جنرل کو سفارتی اسناد پیش کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں نئے پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر پاکستان کے نئے مندوب نے اپنی سفارتی اسناد یو این سیکرٹری جنرل کو پیش کیں۔اس موقع پر انتونیو گوتیرز نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ایک اہم رکن ہے، نئے مستقل مندوب کا استقبال کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے، امید ہے منیر اکرم تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔نئے مندوب سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بھی 2002 سے 2008 تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
منیراکرم

مزید :

صفحہ آخر -