وزیراعلیٰ پنجاب کاسینئر صحافی نصراللہ ملک کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب کاسینئر صحافی نصراللہ ملک کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نیونیوز چینل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر و سینئر صحافی نصراللہ ملک کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصراللہ ملک اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے سیکرٹری جنرل عاطف ایوب میو کی والدہ کے انتقال پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -