تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج پھر طلب

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج پھر طلب

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو پھر طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کی سہہ پہر تین بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوگا،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتوں کوبھی بلالیا گیا،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت عمران خان کریں گے۔

تحریک انصاف

مزید : صفحہ آخر