لاہور ائیرپورٹ پر5پروازیں منسوخ متعدد تاخیر کاشکار، مسافر خوار

      لاہور ائیرپورٹ پر5پروازیں منسوخ متعدد تاخیر کاشکار، مسافر خوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی5پروازیں منسوخ اور متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں۔ تاخیرکاشکار ہونے والی پروازوں میں ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اور آنے والی پرواز 402،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307،پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312منسوخ جبکہ ریاض سے آنے والی پرواز 317،ایمرٹس ائر کی دبئی جانے والی پرواز 623اورریاض جانے والی پرواز 318تاخیر کاشکارہوئی۔ علاوہ ازیں لاہورریلوے اسٹیشن پر دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیرکاشکار ہوئیں۔ کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،جناح ایکسپریس 3 گھنٹے،پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 2گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے،اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے اورملت ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔
پروازیں منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -