کراچی بحریہ ایڈونچرلینڈ میں فیسٹو ل نے بچوں بڑوں کے دل جیت لئے
کراچی (پ ر)بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے بحریہ ایڈونچرلینڈ میں ونٹر فیسٹو ل زور ر شور سے جاری جسکو انجوائے کرنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد تھیم پارک کا رخ کر رہی ہے۔فیسٹول کے تحت عوام کیلئے پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز بیت المال کے زیرِ کفالت چالیس بچے بھی ونٹر فیسٹول سے لطف اندوز ہونے کیلئے آئے۔اس موقع پربچوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت ہی انوکھا تجربہ ہے اس لئے ہم سب نے بہت انجوائے کیا اور بحریہ ایڈونچر لینڈ نے ہماری بہت اچھی مہمان نوازی کی،بچے سلو مارچ کرتے بینڈ،رونق پھیلاتے میسکوٹ اور کارٹون کیریکٹرز، دلکش فوارے اور ان سب کے بیچ بہترین کوالٹی کی درامد شدہ رائڈزسے حد درجہ محظوظ ہوئے۔ بعد ازاں بحریہ ایڈونچرلینڈکی جانب سے بچوں کو میکڈونلڈ میں عشائیہ دیا گیا۔پچیس سے زائد جھولے اور واٹر اٹریکشنز، کے علاوہ یہاں کی خاص بات ڈائنو پارک ہے جو بچوں اور بڑوں کو کروڑوں سال پہلے کی دنیا میں لے جاتا ہے اور بہت سے ڈائنوسارز سے متعارف کرواتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس تھیم پارک میں موجود انٹرنیشنل اور لوکل فوڈ چینزایسے ایکو ا بار، میکڈونلڈز، کے ایف سی، برگر کنگ، کرسپی فور یو، پلیڈیم فوڈ کورٹ وغیرہ بھی موجود ہیں۔
ایڈونچر لینڈ