اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس، سابق صدر نیشنل بینک کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس، سابق صدر نیشنل بینک کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ...

  



اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دور ان سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ریفرنس میں نامزد تین شریک ملزمان میں سے نعیم محمود اور منصور رضا رضوی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔شریک ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔وکیل صفائی قاضی مصباح کی تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رہی۔

اسحاق ڈار ریفرنس

مزید : صفحہ آخر