حکومت کے اعداد و شمار زمینی حقائق سے مختلف ہیں،شیری رحمن

    حکومت کے اعداد و شمار زمینی حقائق سے مختلف ہیں،شیری رحمن

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ ہم آئی ایم ایف کو نہیں پاکستان کے عوام کو جوابدہ ہیں، عام آدمی پس رہا ہے، لوگوں کی قوت خرید ختم ہو رہی ہے،حکومت کی ایڈجسٹمنٹ پالیسی پاکستان کے عوام کو بدحال کر رہی ہے،ہمیں جواب آئی ایم ایف نہیں حکومت پاکستان دیگی۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ ایسا لگ رہا اجلاس میں پاکستان نہیں کسی اور ملک کی باتیں ہو رہی تھیں، حکومت کے اعداد و شمار اور زمینی حقائق مختلف ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ایڈجسٹمنٹ پالیسی پاکستان کے عوام کو بدحال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزگار کے مواقع ختم ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت لوگوں کو راتوں رات سڑکوں پر لا رہی، سونامی قیمتوں اور بیروزگاری کی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال پیش نہیں کئے گئے۔

شیری رحمن

مزید : صفحہ آخر