بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ہے‘ ترجمان پاور ڈویژن
لاہور(این این آئی)ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں 2روپے اضافے کی خبریں غلط ہیں،بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ یہ ماہانہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹہے۔ ترجمان پاورڈویژن نے کہاکہ صارفین ستمبر یا اگست کے بیس ٹیرف کے برابر ہی بل اداکریں گے۔پرائس ایڈ جسٹمنٹ ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی کے مطابق کیا جاتا ہے،فیول پرائس منفی اور مثبت ہو سکتی ہے۔ترجمان پاورڈویژن کے مطابق یہ کسی بھی صورت بنیاد ی ٹیرف میں اضافہ یا کمی نہیں ہے۔
ڈویژن