قیمتوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے،میاں اسلم اقبال

قیمتوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے،میاں اسلم اقبال

  



لاہور(فلم رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس۔ پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد اور غریب عوام کو اشیاء ضروریہ کے حوالے سے ریلیف کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویڑن،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت وتجارت،ڈپٹی کمشنر لاہوراور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت۔ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ قیمتوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا،کریٹیکل بازاروں خصوصی طور پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزوں اور نا جائز منافع خوروں کو کسی صورت عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔وزیر صنعت وتجارت نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف عوام کے تعاون سے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے حوالے سے آنے والی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

میاں اسلم اقبال

.

مزید : صفحہ آخر