نیب لاہور کی کارکردگی دیگر صوبائی دفاتر سے بہتر رہی،شہزاد سلیم
لاہور (خبر نگار)نیب لاہور کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے موضوع پرالحمرا آرٹس کونسل میں طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن محمد اخلاق اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساجد ظفر دال اور ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن سید ممتاز حسین شاہ گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کرینگے۔ نیب لاہور کے ڈی جی میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے حکم پر نیب لاہور نے کرپشن کے خلاف شب و روز ایک کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ نیب لاہور نے کرپشن کے خلاف جاری آپریشن میں دیگر نیب کے صوبائی دفاتر سے بہتر کارکردگی د کھائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہدایات پر احتساب کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور اس میں پہلے کی طرح احتساب کے عمل کو ہر حال میں یقینی بنانا جائے گا۔
شہزاد سلیم