وزیر اعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات نوگوایر یا ہیں،گور نر پنجاب

    وزیر اعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات نوگوایر یا ہیں،گور نر پنجاب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا استعفیٰ اور نئے انتخابات نوگوایر یا ہیں۔وزیر اعظم عمران خان مستعفی ہوں گے اور نہ ہی 2023سے پہلے عام انتخابات کا اپوزیشن کا خواب پورا ہوگا۔حکومت نہیں اپوزیشن کا دھر نہ انشاء اللہ ضرورجلد ختم ہو جائیگا۔اپوزیشن کے تمام جائز مطالبات کے حل کیلئے حکومت بھر پور اقدامات یقینی بنائے گی۔ہم اپوزیشن سے ٹکراؤ نہیں چاہتے مولانا فضل الر حمن بھی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں امید ہے انکی سوچ بھی یہی ہوگی۔ وہ گور نر ہاؤس لاہو ر میں تحر یک انصاف کے ایم پی اے سردار مہندرپال سنگھ،تحر یک انصاف کے ایم پی اے و چیئر مین فوڈ اتھارٹی پنجاب عمر تنویر بٹ،جنوبی پنجاب تحر یک انصاف کے صدر نور خان بھابھا، پاکستانی نژاد جرمن ممبر ہائیڈل برگ سٹی کونسل وسیم بٹ اور ایم پی اے عائشہ نواز چوہدری سمیت دیگر سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جب عوام نے ہمیں پانچ سال کیلئے حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے تو اپوزیشن کے پاس وزیر اعظم کے استعفیٰ اور فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کر نے کا کوئی جواز نہیں اور اپوزیشن پر ہم واضح کر چکے ہیں کہ ان دونوں ایشوز پر کسی قسم کی بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم مکمل ایمانداری کیساتھ اپوزیشن سے مذاکرات کر رہی ہے جسکے بعد ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ بہت جلد ان مذاکرات کے مثبت نتائج قوم کے سامنے آئیں گے اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کیساتھ کیے جانیوالے اپنے معاہدہ پر مکمل عملددرآمد کر یں۔ مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عمر فہمی القصرانی کادورہ پاکستان۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفد کے ہمراہ ملاقات۔ پاکستان کی بھر پور حمایت اور بطور رکن بر طانوی پار لیمنٹ بر طانیہ میں چوہدری محمدسرور کی جانب سے فلسطین کی آزادی کیلئے کی جانیوالی کوشش کو سر اہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ پر آئے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عمر فہمی القصرانی نے اپنے وفد کے ہمراہ گور نر ہاؤس لاہورمیں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں مسئلہ فلسطین سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل لازم ہوچکا ہے اورفلسطین کی تحر یک آزادی میں پاکستان انکے ساتھ ہے میں بطور بر طانوی پار لیمنٹ کے رکن فلسطین کا دورہ کر چکا ہوں اور فلسطین کے عوام کیلئے ہمیشہ آواز بلند کر تا ہوں جبکہ مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عمر فہمی القصرانی نے فلسطین کی بھر پور حمایت پر پاکستان کا بھر پور شکر یہ بھی ادا کیا۔

گور نر پنجاب

مزید : صفحہ آخر