ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ، 3ایگزیکٹو نشستوں میں سے 2پر فاؤنڈر اور الخدمت گروپ کا اتفاق

    ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ، 3ایگزیکٹو نشستوں میں سے 2پر فاؤنڈر اور الخدمت ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ جوڑ توڑ عروج پر،پنجاب ہوپ کی 3 ایگزیکٹو کی نشستوں میں سے 2 پر فاؤنڈر گروپ اور الخدمت گروپ کا اتفاق،جنوبی پنجاب سے نصراللہ آرائیں اور اسعد امین کی طرف سے ٹاپ کئیر کے چیف ایگزیکٹو رانا خالد کے حق میں دستبرداری سے ان کی پوزیشن مضبوط،چودھری افضل،اسلم وکیل کی حمایت میں اسلم بھٹہ بھی ڈٹے ہوئے ہیں،الخدمت گروپ کی طرف سے ذیشان چودھری،میاں عبد الجبار انجم پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے دباؤ برقرار،جنوبی پنجاب کے اتحادکیلئے خالد بھٹی کا کردار فیصلہ کن ہو سکتا ہے،امیدواروں کل تک کاغذات واپس لے سکتے ہیں،9نومبر کو حتمی فہرست جاری ہو گی،12نومبر کو انتخاب ہوں گے،پنجاب ہوپ کے انتخابات کیلئے لمحہ لمحہ صورت حال تبدیل ہو رہی ہے،فاؤنڈر گروپ نے الخدمت گروپ کے چیئرمین حاجی مقبول احمد کو قائل کر کے ساتھ ملا لیا،الخدمت گروپ کے بڑے حلقے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،اس حلقے کا موقف ہے کہ حاجی مقبول احمد کو فاؤنڈر گروپ ٹریڈ کے مفاد کے لیے پنجاب کا چیئرمین نہیں بنانا چاہتا بلکہ حاجی مقبول احمد کے ذریعے شاہد رفیق کے مرکزی چیئرمین بننے کے درمیان حائل رکاوٹیں دور کرانا چاہتا ہے،الخدمت گروپ کا کہنا ہے کہ ہمیں شاہد رفیق کے مرکزی چیئرمین بننے پر کوئی اعتراض نہیں ہے حاجی مقبول احمد کی بزرگی کا خیال کرتے ہوئے ان کو ایسا نوجوان ساتھ دیا جائے جو پنجاب میں حاجی مقبول احمد کی معاونت کر سکے یہ ٹریڈ کی مضبوطی کیلئے بھی بہتر ہو گااور دونوں گروپوں کے اتحاد کیلئے بھی الخدمت گروپ سمیت جنوبی پنجاب اور لاہور کے مزید امیدواروں کی طرف سے آج کاغذات واپس لیے جا نے کا امکان ہے۔

ہوپ الیکشن

مزید : صفحہ آخر