کروڑوں ووٹ لینے والے سے استعفیٰ مانگنا خام خیالی، نورالحق قادری

   کروڑوں ووٹ لینے والے سے استعفیٰ مانگنا خام خیالی، نورالحق قادری

  



لاہور،اسلام آباد(ڈویلپمنٹ سیل،آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اسرائیل کو تسلیم کرنے کشمیر کو فروخت کرنے اور ختم نبوت کے قوانین میں ترامیم کے بارے میں بے بنیاد شوشے چھوڑ رہے ہیں جن کا مقصد سیاست کے سوا کچھ نہیں الزامات بے بنیاد ہیں پندرہ بیس ہزار افراد کو دھرنے میں بٹھا کر اس بات کی خواہش کہ بیس کروڑ سے زائد ووٹ لینے ولا وزیر اعظم مستعفی ہو جائے گا خام خیالی ہے۔ عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلام اور نبی کریم سے متعلق ساری دنیا کو پیغام دیا بجائے اس کے کہ اس کو تحسین کی جاتی الٹا الزام تراشیاں کی جا رہی ہیں 12ربیع اول کو شام، عراق، مصر سمیت دیگ ر ممالک کے علمائے کرام مشائخ عزام شرکت کریں گے وہ بدھ کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے بار بار ریاست مدینہ کی بات ہے۔ ان سے یہ توقع کرنا کہ وہ ختم نبوت کے قوانین میں ترمیم کریں گے یا کوئی سمجھوتہ کریں گے محض خام خیالی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی مجھ سے کیسے کوئی توقع رکھ سکتاہے کہ میں خاموش رہوں گا یہ تمام افواہیں جان بوجھ کر پھیلائی جارہی ہیں۔

نورالحق

مزید : صفحہ آخر