حضرت امام حسن عسکری کا یوم شہادت  ملک بھر میں مجالس‘ چپ تعزئیے برآمد

حضرت امام حسن عسکری کا یوم شہادت  ملک بھر میں مجالس‘ چپ تعزئیے برآمد

  



ملتان (سٹی رپورٹر)حضرت امام حسن عسکریؓ کا یوم شہادت بھی گزشتہ روز 8 ربیع الاول کو ملتان سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

سے منایا گیا۔ آج 9 ربیع الاول کو 68 روزہ ایام عزاء کے بعد ملک بھر میں ”عید شجاع“ منائی جائے گی، عزادار ماتمداری چھوڑ کر خوشیوں بھری تقریبات کا اہتمام کریں گے۔ گزشتہ روز ملتان سمیت ملک بھر میں ایام عزاء کے آخری ماتمی جلوس گزشتہ روز نکالے گئے، اس موقع پر تاریخی ”چپ تعزیے“ برآمد ہوئے۔ حضرت امام حسن عسکریؓ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں صبح 9 بجے محلہ ناصر آباد جھک اندرون پاک گیٹ میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ بعد ازاں 11 بجے دن ایام عزاء کا آخری ماتمی جلوس برآمد کیا گیا جو اپنے مقررہ راستوں محلہ قاضی جلال، صرافہ بازار، پاک گیٹ اور حرم گیٹ سے ہوتا ہوا دن 1 بجے شاہین مارکیٹ پہنچا جہاں علماء و ذاکرین نے خطاب کیا۔ جلوس 3 بجے بوہڑ گیٹ پہنچا جہاں ماتمی دستوں نے زنجیر زنی کی۔ جلوس بوہڑ گیٹ بازار اور کالے منڈی بازار سے ہوتا ہوا بعد نماز مغرب حویلی مرید شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر