جامعہ زکریا اور برازیلی یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط

  جامعہ زکریا اور برازیلی یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن(اورک) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام شعبہ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

بائیوکیمسٹری بہاء الدین زکریایونیورسٹی اور ذفاقی یونیورسٹی سیادہ برازیل کے درمیان ایم او یو پردستخط ہوئے. اس موقعہ پروائس چانسلربہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور ذفاقی یونیورسٹی سیادہ برازیل کے پروفیسر ڈاکٹر فرانسسو نے دستاویزات کا تبادلہ کیا. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈ ی نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے تعاون کے مواقع پیدا ہورہے ہیں مگر ایسی یادداشتوں کا ایک نظام الاوقات اور ٹائم فریم ہونا چاہیے تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ آئندہ برس ہمارے شعبہ کو کیا سہولتیں ملتی ہیں یا بطور میزبان ہمیں کیا ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں. دونوں انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تکنیکی تعاون بڑھایا جائے گا اور بہتر سہولیات سے آراستہ کیاجائیگا.. اس موقعہ پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق،ڈاکٹر نورین صمد، ڈاکٹر محب اللہ اورڈاکٹر حق نواز بھی موجود تھے.
دستخط