منشیات برآمدگی کیس: مجرم کو 8ماہ قید‘ 5ہزار روپے جرمانے کی سز ا
ملتان (خبر نگار خصوصی) ماڈل کورٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 8 ماہ قید(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
اور 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ فاضل عدالت پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے مطابق ملزم بلال کے خلاف ایک کلو 40 گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ 24 فروری 2019 کو درج کیا گیا تھا ملزم کے خلاف مخبر نے اطلاع دی جس پر ریڈ کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم سماعت کے دوران فاضل جج نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی ہے۔
سزا