محکمہ کسٹم‘ مختلف کارروائیوں میں 35کروڑ 20لاکھ کا سامان ضبط

  محکمہ کسٹم‘ مختلف کارروائیوں میں 35کروڑ 20لاکھ کا سامان ضبط

  



ملتان (نیوز رپو رٹر) ملتان کسٹم(پریونیٹو) اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ماہ نومبر میں مختلف کارروائیوں میں 35کروڑ 20لاکھ 9ہزار روپے مالیت کا سمگلڈ سامان ضبط کرلیا، کلکٹر ملتان کسٹم (پریونیٹو) محمد سلیم نے کلکٹریٹ کی حدود میں بڑے پیمانے پر اینٹی سمگلنگ کاررائیوں کا آغاز کرتے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

ہوئے4نان کسٹم پیڈگاڑیوں، سگریٹس، گھٹکا،ٹائرز،چھالیہ، ویلڈنگ راڈز،خشک میوہ جات اور آٹو پارٹس سمیت دیگر متفرق سامان قبضے میں لیکر ضبط کرلیا، کسٹم اینٹی سمگلنگ نے 27کروڑ 80لاکھ روپے اہداف کے مقابلے میں 35کروڑ 20لاکھ 9ہزار روپے مالیت کا سامان پکڑلیا، کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ملتان،وہاڑی، فیصل آباد، میانوالی، صادق آباد کے مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اینٹی سمگلنگ آپریشن کرتے ہوئے 20کیسز بنائے گئے ہیں، کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کی جانب سے خطے میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر