گردوں کی پیوند کاری‘ ایک ملزم کی ضمانت منظور
ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے گردوں کی پیوند کاری کرنے کے غیر قانونی کاروبار کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم عبدالرؤف کی ضمانت منظور جبکہ دوسرے ملزم فرحان نور کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
ملزمان عبدالرؤف اور فرحان نور نے ضمانت کی درخواستیں بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا جس میں الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان کے خلاف ویجیلینس انسپکٹر پنجاب ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی تھی۔جس پر انہیں جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا،اور سیشن عدالت سے بھی ضمانتیں خارج ہوچکی ہیں جبکہ وہ بے گناہ ہیں اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔تاہم سماعت کے دوران فاضل جج نے وکلا دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔
منظور