میپکو ٹیمیں متحرک‘ بجلی چوروں کو بھاری جرمانے 

میپکو ٹیمیں متحرک‘ بجلی چوروں کو بھاری جرمانے 

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 101بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ40ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر21لاکھ11ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔5نومبر2019؁ء کو ملتان میں 10گھریلو صارفین کو14271یونٹس چوری کرنے پر284196 روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔ڈی جی خان میں 16 گھریلو اورکمرشل صارفین کو16932یونٹس چوری کرنے پر256376روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج، وہاڑی میں 11گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو17873یونٹس چوری کرنے پر242624روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولپور میں 6گھریلوصارفین کو10512یونٹس چوری کرنے پر 173500روپے جرمانہ،ساہیوال میں 5گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو 21551یونٹس چوری کرنے پر194173روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 14گھریلواورکمرشل صارفین کو10855یونٹس چوری کرنے پر207760روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 13 گھریلوصارفین کو13120یونٹس چوری کرنے پر232438روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 6گھریلوصارفین کو4832یونٹس چوری کرنے پر83258روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج جبکہ خانیوال میں 20 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو30795 یونٹس چوری کرنے پر437312روپے جرمانہ عائد کیاگیا  ہے۔ 

مزید : ملتان صفحہ آخر