محکمہ ایکسائز    :غیر رجسٹرڈ: شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ متعدد تھانے بند 

محکمہ ایکسائز    :غیر رجسٹرڈ: شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ متعدد ...

  



 ملتان (نیوز رپو رٹر)  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کے ای ٹی او موٹر برانچ (ایم آر) میاں محمد فاروق کی ہدایت پر انسپکٹر ریحان فاروق جاٹ اور شیخ سجاد کی نگرانی میں ایکسائز سکواڈ کا غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون متعدد غیر رجسٹرڈ گاڑیاں تھانہ میں بند(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

 جبکہ بیسیوں گاڑیوں کے شارٹ ٹوکن کے باعث چالان کئیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ایکسائز سکواڈ نے ملتان کے داخلی راستوں چوک کمہارانوالہ اور شیرشاہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے 5 غیر رجسٹرڈ کاریں تھانوں میں بند کردی ہیں جبکہ 65 کمرشل اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ٹوکن شارٹ ہونے پر چالان کرکے دستاویزات اپنے قبضہ میں لے لی ہیں محکمہ ایکسائز کو اس کاروائی  میں 15 لاکھ روپے سے زائد کی ٹیکس ریکوری متوقع ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر