ماڈل کورٹ: قتل کیس سے ملزم کو بری کرنیکا حکم

ماڈل کورٹ: قتل کیس سے ملزم کو بری کرنیکا حکم

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ماڈل کورٹ ملتان نے شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملزم کو مقدمہ سے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق ملزم سیف الرحمان کے خلاف شہری محمد نعمان نے 9 مئی 2019 کو مقدمہ درج کرایا اور الزام عائد کیا کہ اس کا والد محمد بخش ککر بھٹہ سے گھر کی طرف آ رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا اور اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اس کے والد محمد بخش کو فائر مار دیے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا تاہم گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے بریت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملزم کو بری کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر