ایف بی آر‘گوجرانوالہ میں 3بڑے کاروباری یونٹس کیخلاف ایکشن

ایف بی آر‘گوجرانوالہ میں 3بڑے کاروباری یونٹس کیخلاف ایکشن

  



ملتان (نیوز رپو رٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ڈائیریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر لاہور نے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

ایریا مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ لینے کے بعد گوجرانوالہ کے تین بڑے کاروباری یونٹس پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 38 اور 40 کے تحت کاروائی عمل میں لائی ہے۔ تینوں کاروباری یونٹس سیلز ٹیکس رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ ان کاروباری یونٹس پر سینٹری کا سامان، ڈیٹرجنٹس اور گیس سے چلنے والی مصنوعات تیار کی جارہی تھیں جن پر سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔تلاشی کے دوران تمام حاصل ہونے والا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیااور مزید تحقیقات کی جار ہی ہیں۔ ڈائیریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ا?ئی ا?ر اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھے گا تاکہ ان تمام کاروباری یونٹس کی نشاندہی کی جا سکے جو کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ نہیں ہیں اور ایسی مصنوعات بنا رہے ہیں جن پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے لیکن سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا جا رہا۔ جس کی وجہ سے قومی خزانہ کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر