انجمن فکر اسلام ومتحد ہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام ریلی

    انجمن فکر اسلام ومتحد ہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام ریلی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)انجمن فکر اسلام و متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام سالانہ فقیدالمثال میلادالنبی وختم نبوت ریلی سمیجہ آباد سے نکالی گئی،جس کی قیادت علامہ امیر اظہر سعیدی،مرزا(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

ارشدالقادری،الحاج چوہدری ظفراقبال اویسی،مہر اظہر عباس چاون،قاری اختر سعیدی،مفتی محمد امین سعیدی،مفتی لیاقت ترابی،رکن الدین ندیم حامدی،راؤ عارف رضوی ودیگر نے کی۔جبکہ جلوس میں قاری حنیف انصاری،پیر افضل فرید چشتی،قاری توفیق حامدی،ریاض درانی،مہر اکرام،مہر کاظم،سید مبارک شاہ،ملک جہانگیر مہے،مہر فیاض ایڈووکیٹ،ناصر گجر،قاری غلام جیلانی نقشبندی،انجینئر فخرالاسلام بھٹہ،علامہ سعیداختر،شفقت طلال تاشفین،عامر قادری،عثمان رفیق،محبوب علی قادری،مسعود علوی و دیگر نے شرکت کی۔شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امیر اظہر سعیدی نے کہا کہ ہماری پیارے نبی کی ولادت سے کائنات روشن و منور ہوگئی۔ہمارے نبی کو اللہ پاک نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔آج بھی حضور کے پیغام رحمت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری نے کہا کہ آپ کی آمد سے جہالت و تاریکی کا خاتمہ ہوا اوردنیا علم کے نور سے منور ہوگئی۔آپ نے غریبوں،یتیموں اور بے سہاروں کو جینے کا ڈھنگ سکھایا۔ قاری محمد اختر سعیدی نے کہا کہ ربیع الاول جشن اورعید کا مہینہ ہے۔اس ماہ مبارک میں امت مسلمہ اپنے پیارے نبی کی ولادت کے جشن پر خوشی سے نہال ہوتی ہے۔ہر گھر میں خوشیوں کے ترانے ہوتے ہیں۔کائنات ارض و سماء کا زرہ زرہ نبی آخرالزمان کی ولادت پر خوشیاں مناتا ہے۔پوری امت مسلمہ ولادت مصطفےٰ کی نعمت عظمیٰ ملنے پر اظہار تشکر کے جذبات سے سرشار ہوتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر