عمران خان سے استعفیٰ مانگنے والے دن کو خواب دیکھنا چوڑ دیں‘ فواز ہاشمی

  عمران خان سے استعفیٰ مانگنے والے دن کو خواب دیکھنا چوڑ دیں‘ فواز ہاشمی

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم فواذہاشمی نے بستی رئیس چھلو میں رئیس محمد صادق اندھڑ ایڈوکیٹ،رئیس عبدالواحد،رئیس اکرم،ڈاکٹر حسن اقبال،میاں خرم منیر،باؤ محمد اعجازودیگرعلاقہ معززین کے ہمراہ میٹل روڈ اورواٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر ایم پی اے مخدوم فواذ ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ اپنے حلقہ کی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بھی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگے والے دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دیں،عمران خان کے ویژن کو شکست دینا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں،ترقی وخوشحالی کا سفرجاری رہے گا،عوام وزیر اعظم عمران خان اورموجودہ حکومت کے ساتھ ہیں لیکن ترقی کی دشمن قوتیں اورخوشحالی کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں لیکن انہیں مایوسی کے سوائے کچھ ملنے والا نہیں۔اس موقع پر رئیس محمدصادق اندھڑ ایڈوکیٹ نے ایم پی اے مخدوم فواذ ہاشمی کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ہمارے علاقہ کا میٹل روڈ اورواٹر فلٹریشن پلانٹ درینہ مطالبہ تھا جو کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پورا کیا ہم ان کے شکر گزارہیں اس موقع پر جام ندیم لاڑ،رئیس نعیم احمد،رئیس ارشاد،رئیس عبدالجمید،ملک بختیار احمد،جام مشاق،جام سمیع،جام امین،زاہد سومرو ودیگر معززین علاقہ موجود تھے۔

فواذ ہاشمی

مزید : ملتان صفحہ آخر