کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے جلد عوام کو ریلیف ملے گا‘ شیخ احسن رشید
ملتان (نیوز رپو رٹر) سرمایہ کاری بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے جس کا واضح ثبوت رواں مالی سال کے پہلے 3ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 137فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہونا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں بھی کمی ہوگی صرف تین ماہ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 5500پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے معیشت میں بہتری کے اثرات نمایاں ہیں شیخ احسن رشید کا مزید کہنا تھا کہ کاروبار میں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
آسانیوں کے حوالہ سے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں 28 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے جو حکومت کی سرمایہ کاری اور تاجر دوست پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے حکومت نے معیشت کے استحکام اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے لیے جو اقدامات کیے اس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ معیشت بحران سے باہر نکل آئی ہے آنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی جس سے غریب آدمی کو ریلیف ملے گا۔