سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف شہر شہر مظاہرے‘ مریض خوار

  سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف شہر شہر مظاہرے‘ مریض خوار

  



ملتان (وقا ئع نگار)سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ملتان کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ان ڈور وارڈز سمیت شعبہ آوٹ ڈور،آپریشن تھیٹر،ریڈیالوجی اور پتھالوجی میں بھی ہڑتال جاری رہی،دور دراز سے آئے مریض خوار ہوگئے تفصیل کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آوٹ ڈور آپریشن تھیٹر،ریڈیالوجی اور پتھالوجی میں ہڑتال کے بعد ان ڈور وارڈز میں بھی ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

، ملتان کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ستائیسویں روز بھی ہڑتال جاری رہی،ملتان میں نشتر ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس کے ان ڈور وارڈز،آوٹ ڈور سمیت آپریشن تھیٹر،پتھالوجی اور ریڈیالوجی میں ہڑتال کی گئی، گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کے زیر اہتمام نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف آوٹ ڈور بند کروانے کے بعد احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ادھر 27روز کے دوران نشتر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے درجنوں آپریشن منسوخ کر دئیے گئے، جس کی وجہ سے بیشتر مریض علاج کروائے بغیر ڈسچارج ہوکرچلے گئے،ادھر رہنماوں ڈاکٹر فاران اسلم،ڈاکٹر ذوالقرنین ڈاکٹر وقار نیازی رانا عامر کا کہنا تھا پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر صحت مذاکرات کرنے کی بجائے زبردستی سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا کالا قانون ایم ٹی آئی نافذ کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے،ادھر نشتر ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس کے آوٹ ڈور ان ڈور اور آپریشن تھیٹرز میں بھی ہڑتال کے باعث معائنہ کروانے انسولین لینے کے لئے آئے بزرگ مریض،خواتین نوجوان اور بچے خوار ہوتے رہے،جبکہ اب وارڈز میں زیر علاج مریض جن کے آپریشن تک ملتوی کر دئیے گئے تھے علاج اور معائنہ کی سہولت سے بھی محروم ہو گئے ہیں

مزید : ملتان صفحہ آخر