خطرناک عمارتیں‘ پنجاب میں دوبارہ سروے کرانیکا حکم‘ ادارے سرگرم

  خطرناک عمارتیں‘ پنجاب میں دوبارہ سروے کرانیکا حکم‘ ادارے سرگرم

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے خطرناک عمارتوں کے گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کیلئے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی کیلئے سروے کرایا گیا تھا اور خطرناک عمارتوں کی کیٹیگری مرتب کی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

گئی خطرناک ترین عمارتوں کے مکینوں کو نکالنے کے بعد مسمار کردیا گیا، اب پنجاب حکومت کی جانب سے دوبارہ خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دوبارہ سروے کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

حکم /سروے

مزید : ملتان صفحہ آخر