میاں امتیاز‘ چودھری منیر سمیت متعدد سیاسی شخصیات کیخلاف نیب انکوائریاں بند

  میاں امتیاز‘ چودھری منیر سمیت متعدد سیاسی شخصیات کیخلاف نیب انکوائریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) نیب نے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں امتیازاحمد‘ معروف کاروباری شخصیت چودھری محمد منیر و متعدد سیاسی شخصیات کے خلاف جاری انکوائریوں کو بے بنیاد قرار دیتے انکوائریز بند کرنے کی منظوری دے دی اسلام آباد میں قومی احتساب بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے اعزازی سفیر اور معروف شخصیت چودھری محمد منیراور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی میاں امتیاز احمد کے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

خلاف جاری انکوائری کو الزامات میں صداقت نہ ہونے کی بنا پر فی الفور بند کر دیا گیا ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی میاں امیتازاحمد نے روزنامہ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے کہا کہ ساری زندگی صاف ستھری اورخدمت کی سیاست کی ہے‘نیب کی جانب سے ہر طرح کی تحقیقات اور چھان بین کے بعد سرخرو ہوئے۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی عوام کی خدمت اولین ترجیح ہوگی۔
انکوائریاں