رشتہ داروں میں لڑائی‘ فائرنگ‘ 1قتل حادثہ‘ ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق
ملتان (وقا ئع نگار) رشتہ داری کے تنازع پر جھگڑے میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ الپہ کے علاقہ چاہ ڈھورے والہ میں شکیل کی اپنے رشتہ داروں سے لڑائی ہو ئی۔پولیس کے مطابق دوران لڑائی شکیل نے فائر کیا جو اسکے رشتہ دار طالب کے بازو پر لگا جسے شدید زخمی حالت میں مردان پور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شکیل موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔ خان گڑھ کے علاقے سلیمان والا کے قریب قومی شاہراہ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس سے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
جتوئی کا رہائشی ریاض خان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری موٹر سائیکلکے پیچھے بیٹھی ہوئی خاتون مسرت بی بی شدید زخمی ہوگئی. جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ریفر کردیا گیا ھے.
حادثہ