صادق آباد: 7ڈاکو لیگی ایم پی اے چودھری شفیق کا پٹرول پمپ لوٹ کر فرار
صادق آباد(نامہ نگار) چک نمبر 150روڈ پر 7 ڈاکوؤں نے ن لیگی ایم پی اے چوہدری محمد شفیق کے پٹرول پمپ کو لوٹ لیا‘ ڈاکوؤں نے عملہ کو یرغمال بنا کر چار لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی‘ عملہ پر تشدد بھی کیا‘ تفصیل کے مطابق 7 ڈاکوؤں نے چک نمبر 150پی روڈ پر پہلے ایک رکشہ کو روکا اس میں سوار افراد کو ہاتھ پاؤں باندھ کر کھتیوں میں پھینک دیااور ایک فرد کو ساتھ لیکر ن لیگی ایم پی اے چوہدری محمد شفیق کے پمپ پر پہنچے اور عملہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی ہے افراد نے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
توڑپھوڑ بھی کی ڈاکو جاتے ہوئے چار لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے‘ جبکہ پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی ایم پی اے چوہدری محمد شفیق نے واردات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکو دندتاتے پھر رہے ہیں پولیس کا نام و نشان نہیں تبدیلی کے دور میں پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام ہوگئی ہے ایم پی اے محفوظ نہیں تو عام شہری کا کیا حال ہوگا انہوں نے آئی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کیا جائے دوسری جانب واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی جاری کردی گئی ہے جس میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں
فرار