نیو ملتان‘ ڈاکو گن پوائنٹ پر پولیس اہلکار کو لوٹ کرفرار

  نیو ملتان‘ ڈاکو گن پوائنٹ پر پولیس اہلکار کو لوٹ کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر ایک بار پھر محرر تھانہ دولت گیٹ کو لوٹ لیا۔ اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ چند سال قبل بھی نامعلوم ڈاکوؤں نے ارشد محرر کو روک کر لوٹ لیا تھا مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔ جس کے باعث وہ تین ماہ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

تک ہسپتال میں داخل رہے تھے جب وہ ہسپتال سے گھر واپس آ رہے تھے ان کا اسی دوران ایکسیڈنٹ ہو گیا جس سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ اور وہ پھر ہسپتال داخل ہو گئے اور تین ماہ تک ان کی ٹانگ کی وجہ سے علاج کروانا پڑا جبکہ ان کے ساتھ ایک بار پھر ڈکیتی ہو گئی تھانہ دولت گیٹ ملتان میں تعینات محرر محمد ارشد اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہاتھا کہ نیو ملتان میں اسے دو نامعلوم مسلح افراد نے روکا اور اس سے 33 ہزار روپے نقدی،دو موبائل فون اے ٹی ایم اور سروس کارڈ چھین لیا۔نامعلوم افراد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس شاہ رکن عالم نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔ تھانہ قادر پوراں کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ممتاز سے 5 ہزار رو پے چھین لئے۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے پرائمری سکول کی دیوار پھلانگ چوکیدار کو باندھا اور سکول سے سولر سسٹم چرا کر لے گئے۔تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے بیوپاری سے ساڑھے چار لاکھ چھین لئے۔تھانہ الپہ کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے قیصر سے موبائل اور مو ٹرسا ئیکل چھین لی۔پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں نامعلوم افرا د وسیم کی بیڈ شیٹ کی دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ نقدی و دیگر سا مان لے گئے۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں نا معلوم افراد جاوید کے گھر کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سا مان لے گئے۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ حضوری باغ روڈ پر نا معلوم افراد رضوان کی مو بائل کی دکان کے تالے توڑ کر 6 لاکھ سے زا ئد مالیت کے مو بائل فون چرا کر لے گئے۔ تھانہ صدر کے علاقہ اڈا بند بو سن پر نامعلوم افراد محمود کی دکان کے تاکے توڑ کر 8 لاکھ ما لیت کا کپڑا اور نقدی لے گئے۔مخدوم رشید میں نا معلوم افراد نے ذیسان کی دکان کے تالے توڑ کر تین لاکھ سے زائد کا سا ما ن چرا لیا۔مشتاق نے پولیس ممتازآباد کو درخواست دی کہ دو نامعلوم افراد نے اسے روکا اور اسے حساس ادارے کا ملازم بتا کر موٹرسا ئیکل،نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔جلیل آباد کالونی سے قیصر،صلاح الدین پارک سے اسلم،ڈبل پھاٹک سے شاہ زیب کی۔مو ٹرسا ئیکل چوری ہو گئی۔ٹمبر مارکیٹ میں دو نامعلوم افراد نے اسلم۔سے 30 ہزار رو پے چھین لیا۔سپورٹس گراونڈ سے حنیف۔موضع چھتاں والہ سے نعمان کاموٹرسا ئیکل چوری ہو گیا۔شاہ شمس کالونی میں نا معلوم افراد نے افضل سے نقدی اور مو بائل فون چھین لیا۔وحدت کالونی میں نا معلوم افراد نے آصف سے 30 ہزار رو پے چھین لئے۔اعوان پورہ سے راشد،کبوتر منڈی سے بلال کی موٹرسا ئیکل چوری ہو گئی۔گلگشت سے عزیر کی موٹرسا ئیکل چوری ہو گئی۔تھانہ سیتل ما ڑی کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے شہزاد اور اسکی فیملی کو روکا اور ان سے 1 لاکھ 60 ہزار مالیت کے زیوارات،نقدی اور مو بائل فون لے کر فرار ہوگئے۔بواب پور روڈ پر نامعلوم افراد حاجی کی ڈیزل ایجنسی سے ایک لاکھ ما لیت کا سا مان چرا کر لے گئے۔مخدوم رشید میں اللہ وسایا کی دو بھینسیں چوری ہوگئیں۔بستی ملوک میں نا معلوم افراد نے زاہد کی دکان سے 3 لاکھ سے زائد مالیت کا سا مان چرا لیا۔پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس تھانہ الپہ نے خاتون اور اس کے بیٹے کو دھمکی آمیز کال اور پیغامات بھیجنے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال پولیس ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار نہ کر سکی ہے خاتون کے مطابق اسے جان کا خطرہ ہے۔امیراں بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ عمران نامی شخص نے اسے اور اسکے بیٹے کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور پیغامات بھیجے۔جس پر پو لیس نے مقدمہ درج کرکے کا کاروائی شروع کر دی ہے۔
ڈاکو