رشتہ تنازعہ‘ بھائی نے چھریوں کے وار سے بہن مار ڈالی‘ ملزم فرار
چشتیاں (نمائندہ پاکستان)چک نمبر95/F میں ہمشیرہ کا رشتہ نامناسب جگہ پر کرنے کے تنازعہ پربھائی شہباز نے اپنے ایک ساتھی محمد اقبال کی مد د سے اپنی بہن ارم شہزادی کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اُتارا دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ اور ملزم کی والدہ مفلاں بی بی کو ان کے والد نے طلاق دے دی تھی۔ جس پر وہ پاکپتن رہائش پذیر ہو گی۔ جبکہ مقتولہ کی والدہ (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
نے اس کی شادی حاصل پور کے عقیل احمد سے 5 سال قبل کردی تھی۔ جس پر ملزم اور دیگر رشتے دار نا خوش تھے۔ جبکہ چنداور پہلے ملزم مقتولہ کو ملانے کی خاطر مذکورہ گاؤں لے آیا۔ وقوعہ کے روز مقتولہ کی والدہ اس کو لینے آئی تو ملزمان اس پر چھریوں کے وار کر رہے تھے۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگی۔ بخشن خاں پولیس نے مقتولہ کی والد ہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔