ملتان: صدر چیمبر آف کامرس شیخ فضل الٰہی کی چیف منیجر سٹیٹ بینک سرفراز احمد ندیم سے ملاقات آن لائن بزنس‘ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

  ملتان: صدر چیمبر آف کامرس شیخ فضل الٰہی کی چیف منیجر سٹیٹ بینک سرفراز احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپو رٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وفد نے صدر شیخ فضل الہی کی قیادت میں گزشتہ روز چیف منیجر اسٹیٹ بنک(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

سرفراز احمد ندیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں سینیئرنائب صدر راشد اقبال، خواجہ محمد یوسف، چوہدری الطاف شاہد،سید افتخار علی شاہ،کرنل ر خالد، محمد شفیق شامل تھے۔ اس موقع پر کاروباری برادری خصوصا چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار کرنے والوں کو بنکوں سے درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔درآمد کنندگان کو ایڈوانس پیمنٹ،ای سی آئی بی، آن لائن ایکسپورٹ اور آن لائن بزنس کے حوالے سے درپیش مسائل بیان کئے گئے۔ صدر شیخ فضل الہی نے کہا کہ نیا کاروبار شروع کرنے والے کوئی قرضہ پالیسی دی جائے تاکہ نوکریوں کی تلاش والے خود دوسروں کے لیے بھی روزگار کا سبب بنیں۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے معمولی سے معمولی نوکری کرنے پر مجبور ہیں ایسے نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرکے ان کی مدد کی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتے مارک اپ ریٹ کو بھی کنٹرول کیا جائے اور اس کی شرح میں کمی کی جائے۔چیف منیجر سرفراز احمد ندیم نے کہا کہ ایوان میجر اسٹیک ہولڈر ہے ان کے بغیر معیشت کی بہتری اقتصادی پہلوؤں پر پالیسی مرتب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگار نوجوان حکومت کے کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہوں جس کے تحت آسان شرائط پر قرضے حاصل کریں ایس ایم ایز کے لیے ایکسپورٹ ری فنانس سمیت دیگررعائتی قرضہ اسکیمیں موجود ہیں جو کمرشل بنکس کے ذریعے اپلائی کی جاسکتی ہیں ان اسکیموں پر چھ فیصد مارک اپ ہے ان اسکیموں سے آگاہی کی ضرورت ہے۔خواجہ محمد یوسف نے کہا کہ بنکس سے متعلق مسائل کے حل اور آگہی کے لیے ملتان ایوان تجارت وصنعت میں اسٹیٹ بنک دیگر کمرشل بنکس کے ریجنل نمائندگان کے ہمراہ سہ ماہی میٹنگز رکھیں چیف منیجر اسٹیٹ بنک سرفراز احمد ندیم نے اس تجویز پر اتفاق کیا اور پیش کردہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات