پیپلز پارٹی کا بھی حکومت ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ‘ جلسوں کا شیڈول فائنل

پیپلز پارٹی کا بھی حکومت ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ‘ جلسوں کا شیڈول فائنل

  



ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر) صوبائی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب و ایم این اے نوابزادہ افتخاراحمد خان کا کہنا ہے کہ نااہل سلیکٹیڈ حکومت نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ڈیرہ کے موقع پر ڈویژن ڈیرہ غازی خان کی میٹنگ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا نوابزادہ افتخاراحمد خان نے حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا 6 ماہ میں تیسری دفعہ بجلی کی قیمت بڑھا کر حکومت(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی موجودہ حکومت کے دور میں تا جر، ڈاکٹر، وکلاء، استاد سمیت ہر طبقہ فکر تنگ ہے ڈاکٹر ز کی ہڑتالوں کی وجہ سے مریض رل گئے ہیں مہنگائی کے خلاف پورے ملک کی عوام تنگ ہے پیپلزپارٹی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی جلسے شروع کررہی ہے جس کی ابتداء 8 نومبر جمعہ کے دن سے مظفر گڑھ سے بڑے احتجاجی جلسے سے شروع ہوگا جس میں ڈیرہ غازی ڈویژن کے چاروں اضلاع سے لوگ شرکت کریں گے حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی،ضلعی صدر ڈی جی خان سردار عرفان اللہ خان کھوسہ، ضلعی صدر مظفرگڑھ انجینئر بلال کھر،ضلعی صدر راجن پور سردار وقاص خان گورچانی، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈی جی خان محمد علی مراد خان کھتران،ڈویژنل عہدیداران فہد بھٹی،میر شہریار تالپور،عباس گورچانی، الحاج غلام سرور دلشاد، یٰسین گوگانی، نعیم حسن جھانب سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔

فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر